بچے کی پیدائش کے بعد ثانیہ مرزا نے دوبارہ جِم جانا شروع کر دیا

2018 ,نومبر 17



حیدر آباد (ویب ڈیسک) شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے گھر  بیٹے کی آمد کے بعد  دنیا بھر میں انکے مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔  دونوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ جب یہ خبر شیئر کی تو سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی۔ لیکن  بیٹے کی آمد کے

 بعد خیال کیا جارہا تھا کہ ثانیہ مرزا مشرقی خاتون ہوتے ہوئے اپنے ایام کو پورا کریں گی اور ان دنوں خوب ریسٹ کر کے اپنی فیملی کو ٹائم دیں گی لیکن  ثانیہ مرزا نے اب اپنی ایسی تصویر شیئر کر دی ہے کہ مداح بھی کہیں گے کہ اتنی جلدی؟
تفصیلات کے مطابق  بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی بھابی ثانیہ مرزا نے  بیتے کی پیدائش کےتقریباً 20 روز بعد جم میں دوبارہ انٹری دے دی ہے۔  ثانیہ مرزا نے کئی مہینوں بعد جم میں دوبارہ ورزش کا آغاز کر دیا ہے ۔ ثانیہ مرزا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  دوران ورزش لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ اس وقت وہ ایسا محسوس کررہی ہیں جیسے کوئی بچہ ٹافی کی دکان میں محسوس کرتا ہے۔کافی عرصے بعد ورزش کر کے میں  بہت خوش ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھے کبھی نہ کبھی تو اس کی شروعات کرنی تھی تو کیوں نہ میں اپنی سالگرہ سے کروں۔ ‘‘
ثانیہ مرزا کے ٹویٹ کرتے ہی سوشل میڈیا پر ہر وقت ایکٹو رہنے والے انکے مداحوں  انہیں بچے کی پیدائش کے فوری بعد ورزش کرنے کے نقصانات سے آگاہ کیا اور طرح طرح کے مفید مشوروں سے نوازا ۔

متعلقہ خبریں