بریکنگ نیوز: شریف خاندان کل ملا کر 22 ارب روپے دینے کو تیار ۔۔۔۔ شریف برادران کی آفر کی گئی ڈیل پر عمران خان نے کیا جواب دے دیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

2019 ,فروری 12



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے دبنگ رہنما اور وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے انکشاف کیا ہے کہ چور منتوں ترلوں پر آ گئے ہیں ایک چور 10 ارب جبکہ دوسرا چور 12 ارب دینے کو تیار ہے مگر عمران خان ماننے کو تیار نہیں اور مجھے یقین ہے کہ عمران خان کوئی ڈیل نہیں کرینگے، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اتوار کو موہڑہ چوک یونین کونسل نکو تحصیل ٹیکسلا میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے انہوں نے کہا کہ اقتدار اللہ اور عوام کی امانت ہے جس میں کبھی خیانت نہیں کریں گے،آنے والے دنوں میں باپ بیٹی کی طرح دوبہن بھائی بھی جیل جائینگے۔ انہوں نے کہا سارے حلقوں میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے جائینگے،ٹیکسلا پاکستان کی واحد تحصیل ہوگی جس کے ہر گھر اور بستی میں سو فیصد سہولیات فراہم کی جائینگی، مخالفین مغالطے میں نہ رہیں تحریک انصاف اپنی مدت پوری کریگی،ملک کے غداروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی، سرکاری محکمے اور مقامی انتظامیہ اپنی اصلاح کر لیں،عوامی شکایات کا سختی سے نوٹس لینگے۔جلسے سے ایم این اے منصور حیات خان اور ایم پی اے عمار صدیق خان کے علاوہ ملک نجف خان ، انور محمود ، ملک عظمت تیمور اور اجمل خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں