اجازت ہو تو تمہارے شوہر سے شادی کرلوں ؟ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہوں ۔۔۔ کس اداکارہ نے یہ التجا کرینہ کپور سےکر دی ؟ جس پر وہ ہکا بکا رہ گئیں

2019 ,اپریل 7



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک): بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جن کی حال ہی میں کامیڈی فلم ‘نمستے انگلینڈ’ ریلیز ہوئی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی کزن پریانکا چوپڑا کی شادی پر سب سے پہلے ڈانس کریں گی۔یہی نہیں بلکہ انہوں نے تو یہ منصوبہ بھی بنالیا ہے کہ وہ اپنی کزن کے ہونے والے شوہر یعنی نک جونس سے جوتا چرائی کی رسم کے دوران کروڑوں روپے بھی بٹوریں گی۔تاہم ان کی 30 ویں سالگرہ کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں شائع خبروں میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اداکارہ ماضی میں خود سے 18 سال بڑے سیف علی خان سے عشق کا اظہار کر چکی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق 8 سال قبل 2011 میں فلم ‘لیڈیز ورسز وکی بہل’ سے کیریئر کا آغاز کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے بتایا کہ انہوں نے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی کے حوالےسے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں اور وہ پہلی شخصیت ہوں گی جو ان کی شادی میں ڈانس کریں گی۔اداکارہ نے اپنے کیریئر اور فلموں کی کامیابی پر بتایا کہ انہوں نے کبھی بھی پریشر میں آکر کام نہیں کیا۔پرینیتی چوپڑا کی سالگرہ پر جہاں کئی اداروں نے ان کے خصوصی انٹرویو شائع کیے،وہیں کچھ اداروں نے ان کی پرانی خبروں کو بھی شائع کرکے بتایا کہ وہ ماضی میں کس اداکار پر دل و جان سے مرتی تھیں۔نیوز 18 نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ماضی میں پرینتی چوپڑا کہ چکی ہیں کہ وہ سیف علی خان کو دل و جان سے چاہتی ہیں اور ان کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔اداکارہ نے 2014 میں کہا تھا کہ وہ بچپن سے ہی سیف علی خان کو اسکرین پر دیکھتی آ رہی ہیں اور جنون کی حد تک ان کی دیوانی ہیں۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے سیف علی خان کے حوالے سے اپنے جذبات اور عشق کا ذکر ان کی اہلیہ کرینہ کپور سے بھی کردیا ہے،

متعلقہ خبریں