شاندار بریکنگ نیوز : عمران خان نے جو کہا کر دکھایا ۔۔۔۔۔ 10 لاکھ نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا ۔۔۔۔ ایسا اعلان کہ پاکستانی نوجوان بھنگڑے ڈالنا شروع کر دیں گے

2019 ,فروری 12



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں بہت ساری تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں۔ ہر انسان کو بہتر کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے ادارے سمیڈا کے تعاون سے کامیاب جوان پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کی معلومات کے مطابق اس پروگرام کا مقصد چھوٹے اور درمیانے کاروبار کے شعبے کے ذریعے روزگار کے 10لاکھ مواقع پیدا کرنا ہے، جس سے نوجوان معاشی طور پر خودمختار ہوں گے۔ نوجوانوں کے امور کے ادارے کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں سمیڈا مقامی اور بین الاقوامی منڈی میں کاروبار کے بہترین مواقع تلاش کرے گا۔ اس عہدیدار نے کہا کہ نوجوانوں کو تکنیکی اور فنی تعلیم کی بہتری کیلئے وزیراعظم کا نوجوانوں کے امور کا شعبہ اپنا مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

متعلقہ خبریں