ایشوریا جب ہمارے گھر آتی تھی تو سلمان کے ساتھ ۔۔۔ سلو میاں کے چھوٹھے بھائی سہیل خان نے سالوں پرانے راز فاش کر دیئے

2019 ,اپریل 7



ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کے دبنگ خان اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کا معاشقہ ایک عرصے تک زبان زدِ عام رہا ۔ تین سال تک ان کا معاشقہ چلتا رہا جس کے بعد دونوں میں بریک اپ ہوگیا اور دونوں ہی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہوگئے لیکن آج بھی ان کے افیئر اور بریک اپ کے بارے میں باتوں کا سلسلہ جاری ہے۔  ایشوریہ اور سلمان خان کے معاشقے کا خاتمہ بھی میڈیاکی زینت بنا۔ ایشوریہ رائے کی جانب سے سلمان خان پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس کا دبنگ خان نے انکار کیا تھا۔ایشوریہ رائے کے الزام پر دبنگ خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے کہا تھا ” اب وہ سب کے سامنے یہ باتیں کہہ رہی ہیں، جب وہ سلمان کے ساتھ گھومتی پھرتی تھیں۔ جب وہ ہمارے گھر پر آتی تھیں تب کیا انہوں نے اس رشتے کو قبول کرلیا تھا؟“۔ سہیل خان نے اپنے انٹرویو میں مزید کہا تھا کہ سلمان خان یہ جاننا چاہتے تھے کہ ایشوریہ انہیں کتنا چاہتی ہیں لیکن وہ سلمان کے بارے میں تذبذب کا شکار تھیں۔جب ایشوریہ وویک اوبرائے کے ساتھ تھیں تب بھی سلمان کے ساتھ رابطے میں رہتی تھیں، اس وجہ سے وویک بھی ایشوریہ سے ناراض رہتے تھے۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے نے تقریباً 19 سال قبل فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں ایک ساتھ میں کام کیا تھا۔یہیں سے ان کی لو اسٹوری کا آغاز ہوا تھا لیکن 3 سال بعد ہی دونوں کا رشتہ ختم ہو گیا۔ ایشوریہ نے سلمان پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایسا کبھی نہیںکیا۔ ایشوریہ کے الزام پر سلمان خان نے کہا تھا ’ میں خود اتنا جذباتی انسان ہوں کہ مجھے کوئی پیٹ سکتا ہے۔ جب میں غمگین ہوتا ہوں تو خود کو نقصان پہنچاتا ہوں دوسروں کو نہیں۔

متعلقہ خبریں