عالمی بریکنگ نیوز: امریکہ کس بڑے اسلامی ملک کی حکومت گرانے کی سازش کررہا ہے؟ ایک انکشاف نے پوری دنیا میں تہلکہ مچا دیا

2019 ,اپریل 7



تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے خبردار کیا ہے کہ عراق اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ کرے ورنہ واشنگٹن سازش کے ذریعے حکومت کو گرادےگا۔خبر ایجنسی اےایف پی کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ واشنگٹن بغداد میں حکومت کو گرانے کے لیے سازش کررہا ہے۔عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کے دورہ ایران پر روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ عراق جلدازجلد اپنی سرزمین سے امریکی فوجیوں کی بے دخلی کو یقینی بنائے کیونکہ طویل مدت تک ان کی موجودگی سے واپسی کا عمل مشکلات کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ امریکا کی جانب سے عراق پر ایران سے دوری اختیار کرنے کے لیے دباو ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے واضح کیا کہ عراق کی موجودہ حکومت اور پارلیمنٹ سمیت سیاسی رہنما وہ نہیں جو امریکا خواہش کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے منظور نظر لوگوں کو لانے کے لیے سازش کرے گا۔واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے ختم کرنے کے بعد عراق پر مزید دباو ڈالا کہ وہ اپنے پڑوسی ملک ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی محدود کرے تاہم ایران اور عراق کے درمیان قریبی تعلقات ہیں۔خیال رہےکہ گزشتہ برس دسمبر میں عراق کے سابق وزیراعظم حیدر العابدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر اعلانیہ دورے کو سفارتی آداب کے منافی قرار دے دیا تھا۔انہوں نے کہا تھاکہ ’خودمختار ریاست کے ساتھ تعلقات اور سفارتی آداب کو قطعی نظر انداز کیا گیا‘۔اسی دوران عراقی میڈیا کے مطابق ’افواہیں گردش میں تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی جسے عادل عبدالمہدی نے رد کردیا‘۔دوسری جانب شام سے امریکی فوج کو واپس بلانے کے فیصلے نے امریکی سیکیورٹی مشیروں کے ساتھ ساتھ عراق سمیت اتحادیوں کو بھی دنگ کردیا تھا اور اس کے بعد اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے سیکریٹری دفاع نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں