بریکنگ نیوز۔۔۔ سرحد پار سے بُزدل دشمن کا حملہ ۔۔۔ پاک فوج کے کے کیپٹن سمیت 10 جوان شہید ہوگئے

2019 ,جولائی 27



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی وزیر ستان میں افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ میں 6جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں افغانستان سے دہشتگردوں نے سرحد کی نگرانی پر مامور پاک فوج کے دستے پر حملہ کیا، دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 جوان شہید ہو گئے، شہدا میں کیپٹن عاقب ، حوالدار خالد، سپاہی نوید، بچل،علی رضا، محمد بابراوراحسن شامل سپاہی حفیظ اللہ ہیں ، دہشتگردوں کے حملے پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر دہشتگرد فرار ہو گئے۔ سرحد پار سے پاک فوج پٹرولنگ تعینات جوانوں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی ۔ پاک فوج سرحد باڑ لگانے کے اقدامات جاری رکھے گی۔ میڈیا کے مطابق سرحد پار فائرنگ کا واقعہ گرباز کے علاقہ میں پیش آیا ۔

متعلقہ خبریں