کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما کتنی تعلیم یافتہ ہیں؟ جان پر آپ کو 440 کا جھٹکا لگ جائے گا

2018 ,فروری 5



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) یاد رہے کہ انوشکا شرما کے شوہر ویرات کوہلی کا شمار سکول کے بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھا، جبکہ ویرات کوہلی کی تعلیم انٹر ہے، وہ کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے باعث اپنی تعلمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پائے تھے۔ ہمارے معاشرے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے قبل لڑکے اور لڑکی کی دیگر خوبیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی تعلیمی قابلیت کو بھی دیکھا جاتا ہے،اور پڑھی لکھے لڑکے یا لڑکی کا انتخاب کیا جاتا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کھیلوں کے میدان میں اپنی قابلیت کے جوہر دکھا کر پوری دنیا کو اپنا گرویدہ بنانے والے کوہلی تعلیمی میدان میں پیچھے رہ گئے اور صرف بارہویں ہی پاس کر سکے۔ انہوں نے دہلی میں ویشال بھارتی پبلک سکول سے بارہویں کا امتحان پاس کیا تھا جس کے بعد کوہلی نے مزید تعلیم کو خیرباد کہتے ہوئے کرکٹ میں کیرئیر بنایا، وہ کبھی کالج نہیں جا سکے تاہم ویرات کا شمار اسکول کے بہترین طالبعلموں میں ہوتا تھا۔دوسری جانب کوہلی کی اہلیہ اور معروف فلم سٹار انوشکا شرما کا تعلق آرمی فیملی سے ہے، ان کے والد اجے کمار شرما آرمی آفیسر ہیں۔ انوشکا نے ابتدائی تعلیم آرمی اسکول بنگلور سے حاصل کی اور ماؤنٹ کارمل کالج سے آرٹس میں ڈگری لی، جس کے بعد انہوں نے بنگلور یونیورسٹی سے پرائیویٹ اکنامکس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انوشکا نے ایلیٹ ماڈل مینجمنٹ میں داخلہ لیا اور ماڈلنگ کی تربیت حاصل کی۔ یاد رہے کہ انوشکا اپنے سکول اور کالج میں ٹاپر رہ چکی ہیں۔ویروشکا کی جانب سے آج 26 دسمبر کو ممبئی میں دوسرے استقبالیہ کی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں شوبز کے علاوہ کرکٹ سٹارز بھی شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں