وزیراعظم عمران خان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کیساتھ ہاتھ کرگئے، انہیں جہاز میں بیٹھنے سے ہی روک دیا گیا۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,جون 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سینئر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کے دورہ کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پیچھے چھوڑدیا اور وزیراعظم کے خصوصی طیارے میں جگہ کی کمی کے باعث سوار ہونے سے روک دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان گزشتہ ہفتے مکہ میں ہونیوالے اوآئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے اور مبینہ طورپر شاہ محمود قریشی کو اکیلا چھوڑگئے۔

سینئر صحافی اعزاز سید کے مطابق ”سعودی عرب او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کو جگہ کی کمی کا کہہ کر وزیراعظم کے طیارے میں لیجانے سے انکار کردیا گیا، وزیر خارجہ کو متبادل بندوبست کرنا پڑا“۔

    اس ضمن میں سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی تاہم ’دی کرنٹ‘ کوذرائع نے بتایاکہ شاہ محمود قریشی کو آف لوڈ نہیں کیا گیا لیکن بروقت ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ وزیراعظم کے طیارے میں جگہ نہیں ہوگی ،آپ اپنا انتظام کرلیں۔ یادرہے کہ اوآئی سی کی رکن ریاستوں کے سربراہان کے سیشن سے قبل وزرائے خارجہ کی سطح کی میٹنگز کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مکہ میموسے متعلق معاملات کو حتمی شکل دی گئی جو کانفرنس میں پیش ہونے کے بعد منظور کرلیا گیا، ریاست میں بروقت پہنچ کر شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی نمائندگی کی۔

    یادرہے کہ اوآئی سی سمٹ ہرتین سال بعد ہوتا ہے اور مسلمان ممالک کے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، اس سال بھی مسلمان ممالک کو درپیش مسائل کانفرنس کاموضوع تھے۔

    متعلقہ خبریں