بدل رہا ہے سعودی عرب : خواتین کو ایک اور اہم عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کر دیا گیا

2019 ,جنوری 7



ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کی نجی ایئرلائن ”ناس“ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ماہ رواں کے دوران طیاروں میں سعودی ایئر ہوسٹس تعینات کی جائیں گی۔ سعودی نجی ائیر لائن ناس انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں میں وطنعزیز کی تعمیر و ترقی میں خواتین کو اپنا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی پالیسی کے تحت یہ اقدام کیا جائے گا۔ 2برس کے دوران 300 ایئر ہوسٹسز اور سٹیورڈز تعینات کئے جائیں گے جن کے لئے لازم شرط ہے کہ وہ سعودی ہوں، کم از کم ثانوی سکول سرٹیفکیٹ، انگریزی روانی کے ساتھ بولنا اور بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے مقررہ معیار کے مطابق قد اور وزن کا متناسب ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں