جج ارشد ملک مبینہ ویڈیو سکینڈل کیس، سپریم کورٹ فیصلہ کب سنائے گی؟۔۔۔ تفصیلات جانئیے اس خبر میں

2019 ,اگست 22



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 20 اگست کو کیس کافیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ 20 اگست کو وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے)نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل پر رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی تھی جس میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں، رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ویڈیو کا فرانزک آڈٹ بھی کرا لیا ہے، رپورٹ کے مطابق جج ارشد ملک نے 2 ماہ میں 2 عمرے کئے،ارشدملک 23 مارچ سے 4 اپریل 2019 تک سعودی عرب میں رہے، ارشدملک 28 مئی سے 8 جون تک دوبارہ سعودی عرب میں رہے، رپورٹ کے مطابق ارشدملک کی 03-2002 میں بنائی گئی ویڈیوسے مریم نواز نے اظہار لاتعلقی کیا، رپورٹ کے مطابق جج کی مبینہ ویڈیو 2003 میں ملزم میاں طارق نے بنائی، ویڈیو کے حوالے سے احسن اقبال،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑسے بھی تفتیش کی گئی، تینوں رہنماؤں نے بھی شہبازشریف والا موقف اپنایا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ارشدملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے ان کے گھرمیں ریکارڈ کی، نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس کا فیصلہ کل سنائے گی۔

متعلقہ خبریں