آزاد کشمیرمیں پاک فوج زندہ باد کے نعرے، سیکڑوں افراد کا بارڈرکی طرف مارچ

2019 ,فروری 27



مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک): پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دینے پر آزادکشمیرپاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔  بھارت کو کرارا جواب دینے پر آزاد کشمیرپاک فوج زندہ باد نعروں سے گونج اٹھا جب کہ ضلع بھمبرمیں  سیکڑوں افراد نے یو این او آفس کا گھیراؤ کیا اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے بارڈر کی طرف مارچ کیا۔ دوسری جانب بارڈرکی کشیدہ صورتحال کے پیش نظرضلع بھمبرکے تعلیمی ادارے غیرمعینہ مدت کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا جب کہ 2 بھارتی پائلٹس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں