جہانگیرترین کےبارے کافی کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن نہیں کہوں گا کیونکہ ۔۔۔۔ شام محمود قریشی نے بڑی بات کہہ ڈالی

2019 ,اپریل 7



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے بارے بہت کچھ کہہ سکتا مگرنہیں کہوں گا، میں نے جو جہانگیرترین بارے کہنا تھا کہہ دیا مزید کچھ نہیں کہوں گا، پیپلزپارٹی کی سیاسی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرامہ عوام کے سامنے آچکا ہے۔ بھارت پاکستان کے خلاف جارحیت کا نیا منصوبہ بنارہا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پلوامہ طرز کا ایک اورواقعہ مقبوضہ کشمیرمیں ہوسکتا ہے۔ پاکستان نے سیکیورٹی کونسل کے مستقل ممبران کواپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت اپنی داخلی سیاست کے پیش نظرخطے کا امن داؤ پرلگانا چاہتا ہے۔ ہمارے پاس مستند انٹیلی جنس رپورٹ ہے۔لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ بھارت کے رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاسی مشکلات سے آگاہ ہوں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیرترین سے متعلق ابھی بھی بہت کچھ کہہ سکتا ہوں لیکن اب میں کچھ نہیں کہوں گا۔ میں نے جہانگیرترین سے متعلق جو کہنا تھا وہ کہہ دیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ دنوں بھی شاہ محمود قریشی جہانگیرترین کے پارٹی اجلاسوں میں بیٹھنے پر اپنا مئوقف بیان کیا تو جہانگیرترین سمیت ان کے قریبی پی ٹی آئی دھڑے کو بہت برا لگا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے بہت سی خدمات ہیں۔ جہانگیر ترین سرکاری میٹنگز میں بیٹھتے ہیں تو مخالفین کو موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین میں بہت صلاحیت ہے لیکن انہیں پارٹی کے اجلاسوں کی صدارت نہیں کرنی چاہئیے۔ یہ طرز عمل چیف جسٹس کے فیصلے کی تضحیک ہے۔ جب آپ سرکاری اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں تو عدالتی فیصلے کی توہین ہوتی ہے۔، یاد رہے کہ کئی روز سے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کا تانزعہ خبروں کی زینت ہے۔

متعلقہ خبریں