وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشتگرد قرار دے دیا

2019 ,اپریل 29



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستانی اداکارہ ومیزبان وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔ گزشتہ روز سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچادی تھی۔ سری لنکن ملٹری حکام نے کہا ہے کہ خودکش دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ زاہران ہاشمی نے بھارت میں ٹریننگ حاصل کی اور کافی عرصہ جنوبی بھارت میں بھی گزارا۔ اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعدوینا ملک نے ٹوئٹر پر بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل سری لنکا کے گرجا گھروں او ہوٹلوں میں 8 دھماکوں میں 250 سے زائد افرادہلاک ہوگئے تھے دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

متعلقہ خبریں