بریکنگ نیوز: لاہور ائیر پورٹ پر حادثہ، ائیر پورٹ کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا

2019 ,مئی 29



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور ائیرپورٹ پر مسافر طیارے کو حادثہ، رن وے ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ کے رن وے کو ہنگامی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ پر ایک چھوٹے مسافر طیارے کو حادثہ پیش آیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے رن وے پر لینڈنگ کے دوران چھوڑے مسافر طیارے کا ٹائر پھٹ گیا۔حادثے کے فوری بعد ائیرپورٹ حکام نے ایکشن لیتے ہوئے طیارے میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا۔ جبکہ حادثے کے فوری بعد ہنگامی طور پر لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ کے رن وے کو بند کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد لاہور آنے والی پروازوں کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ رن وے سے طیارے کو ہٹانے کے بعد اسے طیاروں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ 22مئی بدھ کے روزعارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ ا اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا تھاکہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کا رن وے مرمت کے باعث آپریشن کے لیے معطل رہے گا اس لیے تمام پروازیں لاہور کے لیے ری شیڈیول کر دی گئی ہیں۔ ترجمان پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن کے مطابق 22مئی کو سیالکوٹ سے ریاض کے لیے دوطرفہ پروازیں پی کے 755 اور پی کے 756بھی لاہور سے آپریٹ ہوئیں، کراچی سے سیالکوٹ آنے والی پرواز پی کے 379بھی لاہور پہنچی، یاد رہے کہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پاکستان کا پہلا ائیرپورٹ ہے جسے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت بنایا ہے اور یہ پرائیوٹ ملکیت ہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کے بعد اسلام آباد میں گرین فیلڈ ائیرپورٹ بھی عوام نے نجی طور پر بنایا ہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پروازیں شروع کی گئی تھیں لیکن بعد میں انہیں بند کر دیا گیا البتہ گزشتہ ماہ سیالکوٹ ائیرپورٹ کو دوبارہ بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور دنیا کے مختلف حصوں سے پروازیں سیالکوٹ ائیرپورٹ آ اور جا رہی ہیں

متعلقہ خبریں