پاکستان کی نامور اداکارہ نے چپکے سے شادی کرلی، لڑکا کون نکلا؟ تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا
2019 ,جولائی 27
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی وی کی معروف اداکارہ ثانیہ شمشاد نے خاموشی سے شادی کرلی۔بتایاگیاہے کہ ان کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے نہایت قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے ہی شرکت کی،شادی میں شوبز سے وابستہ افراد کو مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ثانیہ شمشاد کی شادی ان کی فیملی کی مشاورت سے کی گئی جس میں اداکارہ کی پسند بھی شامل ہے ۔ سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر آنے کے بعد لوگ حسب معمول اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں جن میں زیادہ تعداد ایسے لوگوں کی ہے جو ثانیہ شمشاد کے شوہر پر تنقید کررہے ہیں کیونکہ وہ عمر میں ان سے کافی بڑے دکھائی دے رہے ہیں۔
ولیمے کی تصاویر:
خیال رہے کہ لاہور میں 5اکتوبر1988 کو پیدا ہونیو الی اداکارہ کا اصل نام ثانیہ شمشاد حسین ہے جنہیں ڈائریکٹر محمد عثمان اور ذوالفقار علی نے 2009 میں نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے سوپ‘‘ تیرے پہلو میں’’ کے ذریعے متعارف کرایا تھا۔