سعودی عرب کی یہ پہلی سپرماڈل دراصل کس شخصیت کی بیٹی ہے ؟ نام جان کر آپ ہکا بکا رہ جائیں گے

2019 ,اپریل 22



    ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) عام طور پر یہ تصور کیا جاتا ہے کہ مشرق وسطیٰ اور خصوصی طور پر سعودی عرب کی خواتین کم ہی فیشن کرتی ہیں، تاہم سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل نے اس تاثر کو مسترد کردیا، جو کہ خود ایک ماڈل کی بیٹی ہیں، سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل کرنے والی 19 سالہ تلیدہ تمر کا کہنا ہے کہ یہ کہنا بلکل غلط ہے کہ ان کے ملک کی خواتین فیشن نہیں کرتیں یا انہیں فیشن کا زیادہ علم نہیں۔عرب ویب سائٹ ’ایماریٹس ویمن‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں تلیدہ تمر نے کہا کہ عام طور پر سعودی خواتین کے فیشن کے حوالے سے لوگوں میں غلط تصورات پائے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری میں سعودی عرب کی خواتین کے لیے کچھ تعصب سے کام لیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فیشن نہیں کرتیں۔تلیدہ تمرنے مثال دی کہ سعودی عرب کی خواتین نہ صرف دلکش عبایا پہن کر جدید فیشن کو پروموٹ کرتی ہیں بلکہ وہ عبایا کے اندر بھی دیدہ زیب لباس پہنتی ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں سعودی عرب کی پہلی سپر ماڈل کا اعزاز حاصل ہوا۔تلیدہ تمر کا کہنا تھا کہ انہیں کم عمری میں ہی ماڈل بننے کا شوق ہوگیا تھا، کیوں کہ انہوں نے بچپن میں ہی والدہ کی ماڈلنگ کی تصاویر دیکھیں تھیں جن سے وہ بے حد متاثر ہوئیں۔انہوں نے فیشن انڈسٹری میں عالمی سطح پر سعودی عرب کی نمائندگی کرنے پر فخر کا اظہار کیا، ساتھ ہی کہا کہ انہیں امید ہے کہ انہیں دیکھنے کے بعد کئی دیگر نوجوان سعودی لڑکیاں بھی سامنے آئیں گی۔خیال رہے کہ تلیدہ تمر نے پہلی بار گزشتہ برس کے آخر میں پیرس میں ہونے والی عالمی فیشن ویک میں کیٹ واک کی تھی۔ اور سب کے دلوں میں چھا گئی تھیں

     

    متعلقہ خبریں