کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل گیا ۔۔۔۔ پورے بھارت میں صف ماتم برپا کر دینے والی خبر

2019 ,جنوری 7



لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) بی جے پی رہنما یشونت سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، بھارتی فوج صرف کشمیریوں کو مار ر ہی ہے، کشمیری بھارت سے شدید نفرت کرتے ہیں۔ایک انٹرویو میں سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو کھو دیا ہے۔ بھارتی فوج صرف اپنی طاقت کی وجہ سے زبردستی وہاں قابض ہے، ہم کشمیر کو کھو نہیں رہے بلکہ کھو چکے ہیں۔ یشونت سنہا نے کہا کہ بھارت مسائل کو حلکرنے کے لیے صرف فوج پر یقین کر رہا ہے۔ کوئی اتفاق رائے نہیں، نہ جمہوریت ہےاور نہ ہی انسانیت، لیکن سراسر ظالمانہ طریقہ استعمال کیا جا رہا ہے کہ فوج جتنے کشمیری مار سکتی ہے مار دے۔ یشونت سنہا کے مطابق کشمیریوں کے دل میں بھارت کے لیے نفرت نیپالیوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا بھارت نے کشمیریوں سے اپنے تعلقات کو تباہ کرلیا ہے، صرف اٹل بہاری واجپائی کشمیر میں فوج کی بجائے انسانیت کی پالیسی کو مانتے تھے۔

متعلقہ خبریں