اکشے کمار ہم جنس پرست۔ ڈمپل کپاڈیا نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا

2018 ,جنوری 21



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے داماد اور ایکشن ہیرو اکشے کمار کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار ایکشن فلمیں کرنے کے ساتھ اکثر سماجی موضوعات پر بننے والی فلمیں کرنے میں بھی  اپنی مثال آپ ہیں جس میں’ ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا ‘ کی مقبولیت کے بعد دوسری اہم فلم ’پیڈ مین‘ ہے جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ جہاں اکشے ایک طرف معاشرے میں اصلاح چاہتے ہیں وہیں دوسری جانب اُن کی ساس ڈمپل کپاڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ کا کرن جوہر کے شو میں اپنی اور اکشے کمار کی شادی سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اُن کی والدہ ڈمپل کپاڈیا اکشے سے شادی کرنے کے بالکل بھی حق میں نہیں تھیں کیوں کہ وہ اکشے کو ہم جنس پرست سمجھتی تھیں۔ٹوئنکل کھنہ کا کہنا تھا کہ اُن کی والدہ کو اکشے پر اس لیے شک تھا کیوں کہ ان کی ایک صحافی دوست نے اکشے کے ہم جنس پرست ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد والدہ نے اکشے کی جانچ پڑتال بھی کرائی دیگر لوگوں سے اکشے سے متعلق معلومات بھی حاصل کیں اور میرے مستقبل کی خاطر اکشے  کا میڈیکل ٹیسٹ بھی کروایا، جب انہیں یقین ہوگیا کہ اکشے ہم جنس پرست نہیں تب وہ ہماری شادی کے لیے راضی ہوئیں۔

متعلقہ خبریں