چھوٹے ڈرائیور کو بڑی گاڑی مل گئی ، اب کیا ہونے والا ہے ؟ مریم نواز کے شوہر نامدار کیپٹن صفدر نے عمران خان کو شرمناک طعنہ دے دیا

2019 ,مئی 29



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ بیماری سے صحت یاب ہوکر واپس آ گیا ہوں تازہ دم ہوکر عدالت میں آیا ہوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب سے متعلق کوئی بات نہیں کرونگا چیئرمین نیب سے استعفیٰ نہیں مانگتا پہلے انکوائری ہونی چاہئے چھوٹے ڈرائیور کو بڑی گاڑی مل گئی ملک کا اللہ ہی خیر کرے یہ کسی کو ٹکر مارے گا اور کوئی اسے ٹکر مارے گا۔ دوسری جانب چیئرمین نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نیب نے نوازشریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس میں کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مانسہرہ میں 300 کنال زمین، 30 کنال کا پلاٹ،ایک کنال کا گھر، ٹاؤن شپ مانسہرہ میں فلور مل کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے پی ایم گلوبل سسٹینیبل ڈیولیپمنٹ گول اچیومنٹ پروگرام کے تحت 9 ارب روپے کیپٹن (ر) صفدر کو غیر قانونی طور پر دینے کے مبینہ الزامات کی بھی جانچ پڑتال ہوگی۔ نیب اجلاس میں میسرز ایز گارڈن نائن اور میسرز ایگری ٹیک لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انکوائری میں احمد ہمایوں شیخ اور علی جہانگیر صدیقی کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اصلی کپتان جبکہ عمران خان جعلی کپتان ہے، اللہ کی بارگاہ سے امید ہے کہ وہ سرخرو کرے گا، کیپٹن (ر)صفدر کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز کے داماد کیپٹن(ر)صفدر نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان جعلی کپتان ہے جبکہ میں اصلی کپتان ہوں میرا اس کے ساتھ موازنہ نہ کریں۔ اس سے قبل جب وہ احتساب عدالت پہنچے تو گاڑی سے اترتے وقت انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بارگاہ سے امید ہے کہ وہ سرخرو کرے گا۔

متعلقہ خبریں