تحت سندھ فتح کرنے کا وقت آن پہنچا۔۔۔ مصطفیٰ کمال بھی عمران خان کو پیارے ہوگئے ، سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی

2019 ,مئی 7



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پیش ہونے والے نئے بلدیاتی نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ عمران خان کی اس پالیسی کی بھرپور حمایت کریں گے۔ پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین پارٹی کا پہلے روز سے مطالبہ ہے کہ ملک بھر میں مضبوط بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے اور عوام کو میئر کے انتخاب کا براہِ راست اختیار دیا جائے۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا، شہریوں کے ٹیکسز کی وصولی کا اختیار بھی بلدیاتی نمائندوں کے پاس ہونا چاہیے۔ پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ہم روز اول سے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ چھوٹے انتظامی یونٹس سے ہی عوام کے مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جاسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک اور حکومت کو مضبوط کرنے کی تجاویز ہمیشہ ہی پیش کیں مگر حکمراں اسے تنقید سمجھتے رہے، جب میئر کے پاس سرکاری عہدوں پر تعینات افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا اختیار ہوگا تب ہی اداروں میں قابلِ اعتماد افسران آسکیں گے۔مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کا احساسِ محرومی بڑھ رہا ہے لہذا یہاں پر بھی نیا بلدیاتی نظام متعارف کرایا جائے، قومی اسمبلی میں تمام صوبوں کی برابر کی نمائندگی دی جائے تاکہ حکومت تمام صوبوں پر یکساں توجہ دے اور ملک حقیقی ترقی کی جانب گامزن ہو۔ یاد رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پیش ہونے والے نئے بلدیاتی نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ایک خبر یہ بھی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر، صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں ، ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔منظور وسان نے کہا بہت جلد حکومت کے وزراء بھی جیل کے اندر ہوں گے، احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔رمضان کے‌ حوالے سے ان کا کہنا تھا یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے، گندم میں مٹی افسران ملائیں اور بدنام پیپلزپارٹی کو کیا جارہا ہے۔ اور اب یہ خبر ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں پیش ہونے والے نئے بلدیاتی نظام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط بلدیاتی نظام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

متعلقہ خبریں