طاقتورترین شخص محمد بن سلمان کو بچپن میں پڑھانے والے استاد منظر عام پر آ گئے ، ولی عہد کے بچپن کے بارے میں ایسے انکشافات کر دیئے جو دنیا میں کسی کو معلوم نہ تھے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع دسمبر 10, 2018 | 17:09 شام

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )سعود ی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمد بن سلمان پوری دنیا میں بے پناہ شہرت رکھتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ بچہ بچہ ان کو جانتا ہے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ پوری دنیا کا میڈیا ہر وقت ان کی طاق میں لگا رہتاہے اور یہ ایک لفظ ہی کیوں نہ بولیں وہ بھی شہہ سرخیوں کی زینت بنایا جاتاہے ۔ ہر کامیاب ،دانشوراور لیڈر کے پیچھے اس کا استاد ہوتاہے جو کہ اسے اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنی قوم کی سربراہی کر سکے تاہم پہلی مرتبہ شہزادہ محمد بن سلمان کے استا د راشد بھی منظر عام پرآ گئے ہ
یں جو کہ انہیں نگریزی کی تعلیم دیا کرتے تھے اور وہ بھی اس وقت جب محمد بن سلمان بالکل بچے تھے ۔ان کے استاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ محمد بن سلمان بچپن میں پڑھائی کی بجائے اپنا زیادہ تر وقت محل کے محافظوں کے ساتھ کھیل کود اور گفتگو میں گزارتا تھا اور چونکہ وہ اپنے بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اس لیے ان کو آزادی بھی باقیوں کی نسبت زیادہ تھی اور وہ اسی لیے اپنی من مانی بھی کرتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی بھی اسی وقت تک کنٹرول میں رہتے تھے جب تک ولی عہد وہاں پر موجود نہیں رہتے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ مجھے یاد ہے میں انہیں پڑھا رہا ہوتا تھا تو محمد بن سلمان اپنے گارڈز سے واکی ٹاکی پکڑ کر لے آتا تھا اور اسے استعمال کر رہاہوتا تھا ، وہ اس واکی ٹاکی پر گفتگو کرتے ہوئے میرے بارے میں شوخ فقرے کہتا تھا اور ساتھ ہی اپنے بھائیوں اور گاڑز کےبارے میں مختلف لطفیے بیان کرتا تھا ۔ان کا کہناتھا کہ محمد بن سلمان کے والد اور آج کے بادشاہ شاہ سلمان اس وقت جدہ کے گورنر ہوا کرتے تھے جب میں انہیں پڑھایا کرتا تھا