اداکارہ نرگس سے مار پیٹ اور تشدد کے بارے عابد باکسر نے ایسا خوفناک انکشاف کر دیا کہ سب ششدررہ گئے

2018 ,جولائی 21



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق انسپکٹر اور انکاونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر اس وقت پاکستان واپس آ چکے ہیں اور گزشتہ روز انہیں دس مقدمات میں ضمانت بھی مل گئی ہے تاہم اب وہ میڈیا پر بھی آنا شروع ہو گئے ہیں اور انہوں نے مبینہ طور پر کئی برس قبل نرگس کے بال مونڈنے کے معاملے پر پہلی مرتبہ کھل کر موقف دے دیاہے۔ عابد باکسر سے سوال کیا کہ آپ کے بارے میں کہا جاتاہے کہ آپ نے ایک اداکارہ کو اٹھایا ، اس کے بال مونڈ دیئے اور اس پر تشدد کے ساتھ زیادتی کی ؟۔ عابد باکسر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پر الزام یہ تھا کہ میں نے اسے مارا اور اس کے بال مونڈ دیئے ، اس کے دو پہلے ہیں ایک قانونی اور دوسرا اخلاقی ، قانونی پہلے میں انہوں نے مجھ پر مقدمہ کروایا اور اس کے بعد خود عدالت میں گئیں اور کہا کہ میں نے غلط فہمی کی بنیاد پر مقدمہ درج کروایا جس کی بناپر مجھے بے گناہ قرار دیدیا گیا۔ عابد باکسر کا کہناتھا کہ ان سے اور ان کے ساتھ جڑے ہوئے لوگوں ، اپنی فیملی اور مجھ سے جڑے ہوئے لوگوں کی جو دل آزاری ہوئی ہے میں اس کی معافی چاہتاہوں۔

متعلقہ خبریں