افواہوں کا ڈراپ سین ۔۔۔آصف زرداری حکومت کو کتنے ارب ڈالر دینے والے ہیں؟ خود ہی بتا دیا

2019 ,جولائی 5



لاہور (مانینگ ڈیسک ) آصف زرداری حکومت کو کتنے پیسے واپس کریں گے؟ خود بتا دیا، سابق صدر کا کہنا ہے کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میں حکومت کو پلی بارگین کے تحت 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگیا ہوں، 7 ارب ڈالرز کیا میں تو کسی کو 7 ڈالر بھی نہ دوں۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے حکومت کے ساتھ پلی بارگین کر لینے کی افواہوں پر ردعمل دیا ہے۔معروف صحافی و اینکر پرسن حامد میر کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آصف زرداری نے ایسی خبروں کی تردید کر دی۔ آصف زرداری نے کہا کہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ میں حکومت کو پلی بارگین کے تحت 7 ارب ڈالرز دینے کیلئے راضی ہوگیا ہوں، ایسی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔7 ارب ڈالرز کیا میں تو کسی کو 7 ڈالر بھی نہ دوں۔ خیال رہے کہ یہی پروگرام نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد رکوا دیا گیا تھا ، جس کے بعد حامد میر نے ویورز سے معافی بھی مانگی تھی اور کہا تھا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ انکا پروگرام کیوں رکوایا گیا؟ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے ن لیگ کے احسن اقبال نے حامد میر سے پوچھا کہ کہی آپ کے پروگرام ” کیپٹل ٹالک ” کو بھی اے این ایف والوں نے نہیں گرفتار کر لیا ۔ جس کا جواب دیتے ہوئے حامد میر نے احسن اقبال کو کہا کہ ” شاید”۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے بھی کہا کہ آصف زرداری حکومت کو پیسے دینے پر راضی ہو چکے ہیں، لیکن وہ پیسے براہ راست نہیں دینا چاہتے جبکہ شریف خاندان بھی پیسے دینے پر رضا من ہے اور اس سلسلے میں کئی ممالک سے رابطہ کر چکا ہے، رابطہ کرنے میں نواز شریف کے صاحبزادے براہ راست شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں