13فیصد مہنگائی کرکے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟ مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم سے سوال

2019 ,جون 27



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان مہنگائی 13فیصد کرکے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں؟ جیونیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مہنگائی میں اضافے پر نوٹس لئے جانے پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان گیس کی قیمت میں 200فیصد اضافے کا جواب دیں ،یہ مہنگائی آپ کی نالائقی اور نا اہلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان آپ نے مہنگائی کانوٹس نہیں لینا بلکہ مہنگائی کم کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مہنگائی 13فیصدکرکے کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں ؟

    متعلقہ خبریں