بریکنگ نیوز: حکومت گرانے کیلئے بڑی جماعت سڑکوں پر نکل آئی ۔۔ عمران خان کی پریشانی کو بڑھا دینے والی خبر

2019 ,اپریل 7



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں اور حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔ میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں پھر اسلام آباد جائیں گے، اس حکومت کو مزید ٹائم دینا اسے تسلیم کرنے کے برابر ہے، ہم حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں لہٰذا حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔ان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے جب کہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے۔ جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور خورشید شاہ جیل جائیں گے تو مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ کسی بندے دے پتر کا حوالہ تو دیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں قیادت سے لے کر کارکن تک گالی اور گالی ہے، اگر اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل کر الیکشن لڑیں گے تو گالی اور گولی کا اتحاد ہوجائے گا، دوسری جانب خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر عامر کیانی نے کہا ہے کہ اب تک 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں، رواں سال 90 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 25 فی صد سرکاری جب کہ 75 فی صد نجی اسپتال کام کر رہے ہیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمےداری ہے۔انھوں نے کہا ’ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دینے جا رہے ہیں، حکومت شعبہ صحت کے مسائل حل کرنے جا رہی ہے، شعبہ صحت میں بھرپور اصلاحات جاری ہیں۔‘عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ڈرگ انڈسٹری انتہائی اہمیت کی حامل ہے

متعلقہ خبریں