فواد چودھری نے ندیم افضل چن کے بارے میں اہم پیشگوئی کردی

2019 ,اگست 25



شاسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ ندیم افضل چن کہیں نہیں جارہے ، عمران خان کا بادشاہوں والا مزاج نہیں ہے ، وہ کبھی بھی اس بناءپر بندہ تبدیل نہیں کریں گے کہ وہ کھل کر بات کرتاہے ۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چھوٹی موٹی غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں ، میں جس تناظر میں بات کررہا تھا وہ کچھ اور تھی لیکن جو رپورٹنگ شیخ رشید کوہوئی وہ کچھ اور تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہاف فلم چل جاتی ہے اور ہاف رہ جاتی ہے ، ایک وزیر دوسرے وزیر کی وزارت کے بارے میں بات کرسکتاہے ، اگر بات نہیں کرسکتے تو پھر تو یہ اجتماعی حکومت کے تصور کے ہی خلاف ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے پر مکمل پابندی نہیں لگانی چاہئے ، ندیم افضل چن صاحب کہیں نہیں جارہے ، عمران خان کا بادشاہوں والا مزاج نہیں ہے ، وہ کبھی بھی اس بناءپر بندہ تبدیل نہیں کریں گے کہ وہ کھل کر بات کرتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر درست چہر ہ چاہئے ، عمران خان خود بہت اچھی ترجمانی کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسے ہی کریں لیکن سب لوگ اس معیار پر پورے نہیں اترتے ۔

    متعلقہ خبریں