’’ٹورنامنٹ کھلوانا ہے تو یہ شرٹ پہن کر کبھی نہیں کھیلوں گا کیونکہ۔۔۔۔‘‘ نامور پاکستانی کرکٹر نے ناقابل یقین اعلان کر دیا

2019 ,اگست 3



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک): پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر فہیم اشرف نے انگلینڈ میں جاری ’’ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘ میں شراب کے لوگو والی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا جس پر انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کی قدر کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف برطانیہ میں جاری ’’ٹی 20 بلاسٹ ٹورنامنٹ ‘‘میں نارتھمپٹنشرکی ٹیم سے معاہدے کے مطابق کھیلنے میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے میچ سے قبل اپنی ٹیم کی جرسی پہننے سے انکار کر دیا کیونکہ جرسی پر مقامی شراب کمپنی کا لوگو چسپاں تھا ۔فہیم اشرف کی جانب سے جرسی پہننے سے انکار پر ٹیم انتظامیہ نے پاکستانی کرکٹر کے دینی جذبات کا احترام کرتے ہوئے ان کی جرسی سے شراب کا لوگو ہٹا دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ساؤتھ افریقہ کے مسلمان کرکٹر اور مشہور بلے باز ہاشم آملہ ،برطانوی کرکٹر معین علی ، آسٹریلوی مسلمان کرکٹرز عثمان خواجہ اور فواد احمد نےشراب کے لوگو والی آسٹریلوی ٹیم کی جرسی پہننے سے معذرت کرلی تھی۔یہ بھی یاد رہے کہپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے بھی سمر سیٹ کاؤنٹی کی جانب سے انگلش ڈومیسٹک سیزن میں اپنی شرٹ پر شراب کا لوگو لگوانے سے معذرت کرلی تھی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا قومی ٹیم کیساتھ معاہدہ 15 اگست کو ختم ہو رہا ہے اور وہ قومی ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہش بھی رکھتے ہیں مگر اس کیساتھ ہی انہوں نے انگلش کرکٹ بورڈ سے بھی رابطہ کر لیا ہے اور انگلش ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریوس بے لس کا ایشز کے بعد معاہدہ ختم ہو رہا ہے اور انہوں نے مزید توسیع نہ لینے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے جبکہ مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیساتھ معاہدہ 15 اگست کو ختم ہو رہا ہے لیکن وہ قومی ٹیم کیساتھ مزید کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر کر چکے ہیں اور پی سی بی کی جانب سے معاہدے میں توسیع کیلئے پرامید بھی ہیں۔انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کیلئے نئے کوچ کی تلاش شروع کی تو مکی آرتھر نے بھی ان کیساتھ رابطہ کیا ہے اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ ان کیساتھ گیری کرسٹن بھی امیدوار ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اگر انگلش کرکٹ بورڈ نے مکی آرتھر کو کوچ بنانے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی نے بھی توسیع دینے کا فیصلہ کر لیا تو مکی آرتھر دونوں میں سے کس کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں