ٹائیگر شروف نے ہریتھک روشن کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

2019 ,جنوری 23



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک): بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف نے نامور اداکار ہریتھک روشن کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو ٹائیگر شروف سے سوال پوچھا گیا کہ شائقین آپ کو اور ہریتھک روشن کو جلد ایک ساتھ فلم میں ڈانس کرتے دیکھنا چاہتے ہیں جس پر ٹائیگر شروف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شائقین نے جس طرح کی توقعات ہم سے وابستہ کر رکھی ہیں ہم بھی ٹھیک اسی طرح نئی آنے والی فلم میں کام دکھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ ٹائیگر شروف نے کہا کہ ہریتھک روشن اب اپنی اصل فارم میں آرہے ہیں کیوں کہ میں نے انہیں فلم کے سیٹ پر دن رات سخت محنت کرتے دیکھا ہے حتیٰ کہ میں نے اُن کے کام کرنے کے آداب بھی دیکھے ہیں، میرے خیال میں اب وہ ویسے نہیں ہیں جیسا وہ فلم ’کہو نہ پیار ہے‘ میں تھے۔ وہ اب پہلے سے بھی کم عمر اور جوان دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ٹائیگر شروف اور ہریتھک روشن ان دنوں یش راج فلم کے بینر تلے بننے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں دونوں اداکار ڈانسر کا کردار ادا کریں  گے۔

متعلقہ خبریں