ایک اور خوشخبری : جرمن سفیر مارٹن کوہلر بھی وزیراعظم عمران خان کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو گئے ، مگر کس بات پر ؟ جانیے

2019 ,فروری 5



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کینسر کے عالمی دن کے موقع پر شوکت خانم کینسر ہسپتال کا دورہ کیا اور دورہ کی تصاویر ایک تحریر کیساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر بھی کیں۔ مارٹن کوبلر نے موذی مرض سے زندگی و موت کی جنگ لڑنے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی دن کے موقع پر میرا دل کینسر کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے دھڑک رہا ہے۔ ان مبتلا افراد کو لازمی بہترین علاج فراہم کرنا چاہئے، وزیر اعظم عمران خان اور کینسر کیخلاف کام کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کینسر کا عالمی دن منایا گیا جس کا مقصد سرطان سے آگاہی اور مرض سے بچاؤ کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ہے۔ ہر انسان کو اسکو اس کا حق ملنا چاہیے جینے کی پوری آزادی ملنی چاہیے، میں بیمار کو مگر اس کے لیے دعا گو ہوں۔

متعلقہ خبریں