آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع دینی ہے یا نہیں؟ وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کر لیا

2019 ,جون 19



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) معر وف اینکر پرسن صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فیصلہ کر چکے ہیں کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی خدمات جاری رکھنی چاہئیں، اس پر اینکر پرسن عادل عباسی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کے اس فیصلے پر دوسری طرف سے بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی کے پروگرام میں صحافی صابر شاکر نے جواب دیا کہ ابھی تک اس بارے میں دوسری طرف سے کوئی بات سامنے نہیں آئی کیونکہ میری اطلاعات کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ ہر صورت میں 29نومبر کو جانا چاہتے تھے۔

لیکن اب جو باتیں سامنے آرہی ہیں اس سے لگ رہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ اس وقت جو حالات ہیں اور جو چیزیں پیچھے سے چلی آرہی ہیں ان کو جاری رکھنے کے لیے جنرل قمر جاوید باجوہ کی توسیع ضروری ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ یہ خبر وزیراعظم ہاوس سے آئی ہے کہ عمران خان آرمی چیف کی مدت ملازمت کو توسیع دینا چاہتے ہیں اور فیصلہ کر چکے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اقتصادی قونصل میں چیف آف آرمی سٹاف کا ہونا، توسیع کی طرف ایک اشارہ ہے ۔

    متعلقہ خبریں