نا قابل یقین خبر: نہ زرداری، نہ نواز شریف : کس پاکستانی شخصیت پر نیب کے سب سے زیادہ مقدمات درج ہیں ؟ نام آپ کو دنگ کر ڈالے گا

2019 ,فروری 12



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے بہت سے رکن قومی اسمبلی ہیں جن کو نیب مقدمات کا سامنا ہے ، نیب نے اس حوالے سے تفصیلات بھی جاری کی ہیں ، اور تفصیلات نے سب کو دنگ کر ڈالا ہے ، ارکان پارلیمنٹ میں کرپشن کے سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف ہیں قومی اسمبلی اورسینٹ کے 11اراکین کے خلاف نیب میں تحقیقات جاری ہیں ۔  ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقات جاری ہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیساتھ تحریک انصاف کے اراکین بھی زد میں ہیں، نیب کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی اور پرویز خٹک سمیت دیگر کو نوٹسز جاری ہو چکے ہیں،، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو نیب نے آشیانہ سکینڈل میں جبکہ سعد رفیق کو پیراگون سکینڈل میں کرپشن الزامات پر گرفتار کیا۔ شاہد خاقان عباسی پر ایل این جی، خواجہ آصف پرمنی لانڈرنگ، ریاض پیرزادہ پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور مریم اورنگزیب کے خلاف اثاثہ جات کیسز پر نیب انکوائری جاری ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور کوچیئرمین آصف زرداری کیخلاف پارک لین انکوائری جبکہ خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی چھان بین ہو رہی ہے، ارکان پارلیمنٹ میں کرپشن کے سب سے زیادہ مقدمات سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف ہیں۔ سابق وزیراعظم رینٹل پاور سمیت ایک درجن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔حکمران جماعت تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ میں کرپشن کیس ایک رکن وزیر دفاع پرویز خٹک کے خلاف ہے۔ نیب خیبر پختونخوا نے ان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کر رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں