رانا صاحب کے لیے یہ لے لیں اور ہمیں رسید دے دیں ۔۔۔۔‘‘ نبیلہ ثناء نے جیل حکام سے کس چیز کی رسید مانگ لی؟ جان کر پورا ملک حیران رہ گیا

2019 ,جولائی 5



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کی فیملی نے کیمپ جیل کے باہر دھرنا دے دیا،رانا ثناء اللہ سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اور کھانا بھی نہیں دیا جارہا، جب تک رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا نہیں دیا جاتادھرنا دیے رکھیں گے، جیل حکام کی جانب سے کھانا لینے سے اس لیےانکار کیا گیا کیونکہ رانا ثنا اللہ کی اہلیہ ننبیلہ ثناء کی جانب سے جیل حکام سے رسید طلب کی گئی کہ ہمیں رسید دیں ہم کھانا دے آآئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیرقانون رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے اپنے خاوند کے حق میں کیمپ جیل کے باہر دھرنا دے دیا ہے۔اہلیہ نبیلہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ سے ملاقات نہیں کروائی جارہی اور کھانا بھی نہیں دیا جارہا، جب تک رانا ثناء اللہ کو گھر کا کھانا نہیں دیا جاتا دھرنا دیے رکھیں گے۔ نبیلہ ثناءاللہ نے کہا کہ عمران خان تم ایک حوالاتی کے کھانے سے بھی ڈر گئے ہو۔ جو ایمپائر تمھیں لیکر چل رہے ہیں انھوں نے بھی تمہارا ساتھ چھوڑ دینا ہے۔دوسری جانب رانا ثناء اللہ کو اے این ایف نے منشیات کیس میں گرفتار کررکھا ہے۔عدالت نے رانا ثناء اللہ کو جسمانی ریمانڈ پر اے این ایف کی تحویل دیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اب رانا ثناء اللہ کی گاڑیوں اور جائیداد کا ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔رانا ثناء اللہ کے گھر، جائیداد اور مختلف کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ انسداد منشیات فورس نے ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے تمام اداروں کو خطوط لکھ ارسال کردیے ہیں۔ دوسری جانب رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف اہلکار مجھے ٹی وی پر بات کرنے سے روک رہے ہیں، مجھے رانا ثناء اللہ سے متعلق بات کرنے سے روکا جا رہا ہے، مجھے بولنے کی صورت میں مزید مقدمات کھولنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔نبیلہ ثناءاللہ نے کہا کہ جیل میں رانا ثناء اللہ کی جان کو خطرہ ہے، رانا ثناء اللہ پر حملہ ہوسکتا ہے، رانا ثناء اللہ کو کھانے میں کچھ ملا کردیا جا سکتا ہے، اب ہماری رانا ثناء اللہ سے ملاقات منگل کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میں بُلٹ پروف گاڑی میں سفرنہیں کرتی میں بلڈ پریشرکی مریضہ ہوں۔ میں اور میری بیٹی ہمیشہ دوسری گاڑی میں سفر کرتی تھیں۔میں اس الزام کی تردید کرتی ہوں کہ میں نے کبھی رانا ثنا ءاللہ کی گاڑی میں لمبا سفر کیا ہے۔ نبیلہ ثناءاللہ نے کہا کہ آج جب رانا ثنا اللہ سے ملاقات کی تو اُن کی طبیعت ناساز تھی۔ چیک اپ کیلئے اُن کے ذاتی ڈاکٹرزکو بھی بورڈ میں شامل ہونا چاہیے۔ نبیلہ ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت مجھ سے رابطے میں ہے، کل شہبازشریف اظہار ہمدردی کیلئے گھر آئے تھے۔ رانا ثناء اللہ نے پروڈکشن آرڈر نکلوانے کیلئے سختی سے منع کیا ہے۔ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے مجھے عدالتوں پر پورا یقین ہے۔

متعلقہ خبریں