سنی لیون کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

2018 ,جنوری 21



کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ بولڈ اداکارہ سنی لیونی کا مومی مجسمہ جلد ہی بھارت سمیت عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے مجسموں کے بیچوں بیچ نصب کردیا جائے گا۔سنی لیونی کا موم سے بنا خصوصی مجسمہ تیار کرنے کے لیے ماہرین کی ٹیم نے ان کی خصوصی پیمائش پر تصاویر بھی کھینچ لیں ہیں، جس کے بعد ان کا مجسمہ تیار کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ان کا مومی مجسمہ کب تک تیار ہوگا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے وسط سے قبل ان کا مجسمہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں کھولے گئے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنادیا جائے گا۔ سنی لیونی نے فیس بک کی براہ راست ویڈیو میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی ذلفیں سیاہ کے بجائے ہری کردی گئیں یا ان کی آنکھوں کا رنگ تبدیل کردیا گیا تو ان کے مداحوں کو کیسا لگے گا؟اداکارہ نے مادام تساؤ کے ماہرین کی جانب سے خصوصی پیمائش کے لائے گئے آلات بھی دکھائے، جب کہ انہوں نے ماہرین کو بھی ویڈیوز میں دکھایا۔مادام تساؤ میوزیم نئی دہلی کے مطابق سنی لیونی کی مختلف زاویوں سے خصوصی پیمائش پر 350 تصاویر کھینچی گئیں، جن کی مدد سے ان کا موم کا مجسمہ تیار کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں