ہم تیار ہیں ۔۔۔‘‘ رات گئے وزیر اعظم عمران خان نے ایران کے لیے بڑا پیغام جاری کر دیا

2019 ,اپریل 7



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ایران میں سیلاب کی تباہ کاری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایران کی ہر طرح امداد کرنے کو تیار ہے،ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایران میں سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر سخت افسوس ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں ایرانی عوام کے ساتھ ہیں۔پاکستان انسانی بنیادوں پر ہر طرح کی امداد کو تیار ہے۔واضح رہے ایرانی وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی نے کہا کہ تازہ بارشوں سے آنے والے سیلاب سے چار لاکھ لوگ متاثر ہوں گے۔ایرانی حکام نے جنوب مغربی صوبے خوزستان میں مزید بارشوں کے بعد سیلاب کے یقینی خطرے کے تناظر میں کم از کم چھ شہروں کی عوام کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ مزید بارشوں سے دریائے کرخہ میں آنے والے ممکنہ سیلاب سے قریبی چھ شہروں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ملاقات کی، جس میں سیاسی صورتحال، اپوزیشن کے حکومت پر سیاسی حملے اور حکومتی کارکردگی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے ملک مں منی لانڈرنگ میں اضافہ ہونے اور کرپشن کے ناسور کو ہر حال میں ختم کرنے پر عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا اولین ایجنڈا احتساب ہے۔ ملک سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کو ختم کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے شریف فیملی کو حدیبیہ کیس میں این آر او دیا تھا۔ اگر شریف فیملی کو تب این آر او نہ دیا جاتا تو ملک سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کا خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ کیونکہ منی لانڈرنگ کیسز کو دیکھا جائے تو تمام کیسز سے معلوم ہوتا ہے کہ اس میں حدیبیہ ماڈل کو استعمال کیا گیا۔

متعلقہ خبریں