پاکستانیوں کے لیے سر پرائز۔۔۔۔ مہوش حیات کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے خود ہی دھماکے دار اعلان کر دیا

2019 ,جون 27



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اور فلم کی ناموراداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ میرا ہونے والے جیون ساتھی اگر خوبصورت ہونے کے ساتھ خوب سیرت بھی ہو تو زیادہ خوشی ہو گی ، بعض خوبصورت چہروں کے پیچھے بد دنما دل چھپے ہوتے ہیں جبکہ بعض عام چہرے بڑاخوبصورت دل رکھتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میرا ہونے والا جیون ساتھی میری آزادی کو سلب نہ کرے اور میں شوبزمیں کام کرنے کے حوالے سے اسے پیشگی آگاہ کروں گی ۔اگرمیاں بیوی کے درمیان اتفاق رائے موجود ہو توزندگی خوبصورت انداز میں گزرتی ہے اور اگر اختلاف ہو جائے تو شادی شدہ زندگی میں بھونچال آ جاتاہے اور اس کی کئی مثالیں میرے سامنے موجود ہیں ۔اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے جس دن زندگی گزارنے کیلئے بہترین جیون ساتھی مل گیا تو شادی کرنے میں ہرگز تاخیر نہیں کروں گی ۔میری خواہش ہے کہ میرا جیون ساتھی مجھ سے مخلص ،دل کا خوبصورت ہو اور اس میں آگے بڑھنے کی لگن ہونی چاہیے ۔ دوسری جانب لالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’باجی ‘‘ کے لیے فلمائے گئے آئٹم سونگ پر اداکارہ مہوش حیات کوسوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے، اداکارہ نے اس حوالے سے شائقین کو کرارا جواب دے دیا ہے ۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قدرے بولڈ انداز میں فلمائے گئے آٹم نمبر ’’‘گینگسٹرگڑیا‘‘ پر کڑی تنقید کے بعد مہوش نے اپنی ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ اپنا کام اپنی مرضی سے کرتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش نے لکھا ’’ڈانس نمبرز کرنا میری اپنی چوائس ہے، بطور ایک اداکارہ یہ میرا کام ہے۔ ایک خاتون کی حیثیت سے مجھے اپنا کام طاقتور لگتا ہے‘‘۔اداکارہ نے رقص کے حوالے سے لکھا کہ ڈانس جمالیاتی طور پر ان کے لیے آرٹ کی سب سے خالص شکل ہے۔

متعلقہ خبریں