’’ اب یہ کام نہیں ہو سکتا۔۔۔‘‘ پوری دنیا حیران، پاکستان نے مودی سرکار کو صاف صاف انکار کر دیا

2019 ,جولائی 12



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی طرف سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد بھارتی فضائی کمپنی ایئرانڈیا کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے کیونکہ اب اس کی یورپ، امریکہ اور دیگر ممالک جانے والی پروزوں کو کئی گھنٹے اضافی سفر کرنا پڑ رہا ہے۔ گزشتہ دنوں بھارت کی طرف سے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جو پاکستان نے مسترد کرتے ہوئے فضائی حدود کھولنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ایوی ایشن سیکرٹری شاہ رخ نصرت نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ”بھارت نے فضائی حدود کھولنے کی درخواست کی تھی لیکن ہم نے بھارتی حکام پر واضح کر دیا ہے کہ جب تک وہ اپنے جنگی طیارے فوجی اڈوں سے نہیں ہٹاتا، اس وقت تک پاکستان اپنی فضائی حدود اس کے لیے نہیں کھولے گا۔“ایوی ایشن سیکرٹری نے بھارت کے اس دعوے کو بھی جھوٹ قرار دیا کہ اس نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود کھول دی ہیں۔ شاہ رخ نصرت نے بتایا کہ ”جب سے بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی ہیں، ہماری تھائی لینڈ جانے والے پروازیں بحال نہیں ہوئیں۔ پی آئی اے کی ملائیشیاءجانے والی پروازیں بھی تاحال معطل ہیں۔ “ خیال رہے کہ 26 فروری کو مقبوضہ وادی جموں کشمیر کے علاقے پانامہ میں بھارتی فورسز پر حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہوگئے تھے کیونکہ بھارتی حکومت کی جانب سے اس حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا گیا تھا، جس کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان میں ائیر اسٹرائیک کی دھمکی دی گئی اور بعد میں جب پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی دو جہاز بھی مار گرائے اور بھارتی پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ جسے بعد میں وزیر اعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کرتے ہوئے بھارت کے حوالے کر دیا تھا ۔

متعلقہ خبریں