موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی

2019 ,جون 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی، پولیس اہلکاروں نے حادثے کی جگہ سے کار کی تلاشی کے دوران ملنے والی 2 کروڑ 39 لاکھ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کردی۔ شہری محمد ایازفیملی کیساتھ گاڑی میں جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس پر پولیس نے زخمی شہری محمدایاز کواہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال منتقل کردیا۔

تاہم پولیس کو حادثے کی جگہ پر کار کی تلاشی لینے کے دوران 2کروڑ39لاکھ روپے برآمد ہوئے، موٹروے پولیس نے رقم اپنے قبضہ میں لے کر مالکان سے رابطہ کیا اور 2 کروڑ39 لاکھ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کردی، آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے کی جانب سے ایمانداری پر افسروں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

    متعلقہ خبریں