موٹروے پرحادثہ: اسکے بعد خواتین ٹریفک کی لمبی قطاروں میں کیا انوکھا کام کرتی رہیں؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ جائے گا

2018 ,دسمبر 3



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو ٹریفک جام میں چند منٹ بھی پھنسے رہنا جھنجلاہٹ میں مبتلا کردیتا ہے اور اگر یہی چند منٹ اگر گھنٹوں میں بدل جائیں توانسان کوفت میں مبتلا ہوجاتا ہے لیکن جناب چین میں کچھ خواتین نے اس بوریت کو ڈانس پرفارمنس دیکر دور بھگایا اور خوب انجوائے کیا،،



یہ مناظرچین میں دیکھے گئے جب ایک ٹریفک حادثے کے سبب موٹر وے کوکچھ گھنٹوں کیلئے بند کردیاگیا، موٹر وے بند ہونے کی صورت میں ٹریفک کی لمبی قطار میں پھنسی کچھ خواتین نے موٹر وے کو ڈانس فلور میں تبدیل کیا اور تقریباَ دوگھنٹے کا طویل وقت رقص کا مظاہرہ کرکے نہ صرف بوریت دور بھگائی بلکہ دیکھنے والے بھی اس پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے،،رپورٹ کے مطابق ایک ٹریفک حادثے کے بعد موٹر وے کوبند کردیا گیا تھا اور دو گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد کھول دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں