نادیہ خان نے نامور پاکستانی ادکاراوں کے بارے میں کانوں سے دھواں نکال دینے والا انکشاف کر دیا

2019 ,اگست 3



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کو اداکاری آتی ہے نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے ایک شو میں میزبان احسن خان کے سوال کہ وہ اداکارہ ماہرہ خان، صبا قمر اورمہوش حیات کو اداکاری کے حوالے سے کون سے نمبر پر رکھیں گی جس کے جواب میں نادیہ خان نے کہا کہ وہ پہلے نمبر پر صباقمر کو رکھیں گی پھر اقرا عزیز کوجبکہ ان کے نزدیک اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کو اس فہرست میں شامل ہی نہیں کرنا چاہئے تھا کیونکہ ان دونوں کو اداکاری نہیں آتی نہ ہی ان میں اداکارانہ صلاحیتیں ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق داکارہ ماہرہ خان کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتاہے۔ ماہرہ خان کے چاہنے والے اپنی پسندیدہ اداکارہ سےمتعلق جہاں ہر چھوٹی سے چھوٹی بات جاننے کے خواہشمند ہیں وہیں لوگوں کو یہ جاننے کا بھی بے حد تجسس ہے کہ ماہرہ خان کی آمدنی کتنی ہے۔ اور سرچ انجن گوگل پر ماہرہ سے متعلق سب سے زیادہ پوچھا جانے والا سوال بھی یہی ہے کہ آخر ماہرہ کتنا کماتی ہیں؟اداکارہ ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی آمدنی سے متعلق بتاتی نظر آرہی ہیں۔ ماہرہ خان نے بتایاکہ جب میں فلموں میں کام کرتی ہوں تو مجھے بہت کم پیسے ملتے ہیں لیکن اشتہارات میں کام کرنے کے پیسے زیادہ ملتے ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی آمدنی دراصل ہے کتنی۔اس کے علاوہ ماہرہ خان سے متعلق گوگل پر دوسرا سب سے زیادہ پوچھاجانے والا سوال یہ تھا کہ ماہرہ خان سے کیسے ملا جاسکتا ہے جس کے جواب میں ماہرہ نے مذاقاً کہا کہ اگر مجھ سے ملنا ہے تو میرے گھر کے دروازے کی گھنٹی بجائیں اور مجھ سے مل لیں۔واضح رہے کہ ماہرہ خان فلموں میں کام کرنے کے ساتھ مشہور برانڈز کے ساتھ بھی منسلک ہیں جب کہ اشتہارات اور ماڈلنگ بھی ماہرہ خان کی کمائی کا بڑا ذریعہ ہیں۔

متعلقہ خبریں