دبئی میں بیوی کو تھپڑمارنا شوہرکوبہت مہنگاپڑگیا، ایسی سزا کہ ۔ ۔ ۔

2018 ,نومبر 25



دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)مشرقی معاشروں کے دیہی علاقوں میں مردحضرات کی طرف سے اپنی بیگمات کو تشدد کا نشانہ بھی بنایاجاتاہے لیکن وہ بے چاری مار ہی کھاتی رہتی ہیں لیکن دبئی میں ایک شوہر کو بیگم کو چار تھپڑدو ہزار درہم میں پڑے، خاتون نےدراصل تلخ کلامی اور جھگڑے کے بعد عدالت سے رجوع کرلیاتھا۔ خاتون نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے موقف اپنایاکہ خاوند کا رویہ متشدد ہے جبکہ شوہر نامدار کاکہناتھاکہ اس کا مقصد بیوی پر ہرگز تشدد کرنا نہیں تھا اور نہ ہی ایسے تھپڑوں کی تعداد یاد ہے لیکن اہلیہ زبردستی معاملہ عدالت میں لے آئی۔فریقین کا موقف سننے کے بعد عدالت نے بیوی کو تھپڑمارنے پر دوہزار درہم جرمانہ کردیااور آئندہ ایسی حرکت کرنے سے گریزاں رہنے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ خبریں