گرفتاری کے بعد رانا ثناءاللہ کی کیمپ جیل میں پہلی تصویر سامنے آگئی

2019 ,جولائی 4



لاہور (مانیٹرنگ رپورٹ) منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کی کیمپ جیل سے پہلی تصویر سامنے آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں رانا ثناءاللہ خان کو سلاخوں کے پیچھے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے کاٹن کا لباس زیب تن کر رکھا ہے اور کمر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ تین روز قبل اے این ایف نے رانا ثناءاللہ خان کو فیصل آباد سے لاہور آتے ہوئے سکھیکی کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، اگلے روز انہیں عدالت میں پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر لاہور کی کیمپ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

    متعلقہ خبریں