نریندرا مودی نے بالاکوٹ حملہ کیوں کیا اوراس کا مقصد کیا تھا؟ بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ نے پول کھول دیا

2019 ,مارچ 9



نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں وزیراعظم مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہ دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے جسے بھارتی عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کیا گیا. بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں وزیراعظم مودی کے رویے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج ہمیشہ سے غیر سیاسی اور سیکولر اقدارکی حامل رہی ہے لیکن حالیہ واقعات میں فوج کے سیاسی استعمال سے فوج میں ہندو انتہا پسندی پھیلنے کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے ، ایڈمرل ریٹائرڈ رام داس نے انکشاف کیا کہ بالاکوٹ کارروائی ووٹروں کو لبھانے کے لیے کی گئی، صرف سیاسی فائدے کے لیے پاکستان میں کارروائی کی گئی جس کے لیے بھارتی فضائیہ کاغلط استعمال کیا گیا تھا، بالاکوٹ کی فضائی کارروائی فوج کی اقدار کے خلاف ہے ، بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل رام داس نے الیکشن کمیشن سے ایسے اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا جس سے کوئی سیاسی جماعت جنگجو والا پیغام یا جنگ پر بغلیں بجانے کا کام نہ کرے تاکہ فوج کے سیاسی فائدے اُٹھانے کے عمل کو روکا جا سکے ورنہ یہ آگ سب کو جلا دے گی۔ یاد رہے کہ بھارت نے پاکستانکے علاقہ بالاکوٹ میں فضائی کارروائی کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا تھا ، بالاکوٹ میں 300 سے زائددہشتگردوں کی ہلاکتوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بھارتی دعوے پر امریکہ نے بھی جھوٹ کی مہر ثبت کر دی تھی۔ امریکی تھنک ٹینک نے بھارت سیٹلائٹ ویڈیو کی مدد سے بھارت کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی حکومت نے سپائس 2000 بم گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ لیکن امریکی تھنک ٹینک اور محقق مائیکل شیلڈن نے بھارتی دعوے کی دھجیاں اُڑا دیں۔

متعلقہ خبریں