میکال ذوالفقار کا ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار

2019 ,مارچ 23



کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک): نامور پاکستانی اداکار میکال ذوالفقار نے اداکارہ ماہرہ خان کے لیے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔ اداکار میکال ذوالفقار کی حب الوطنی کے جذبے سے سرشارفلم ’’شیردل‘‘ کل پورے پاکستان میں ریلیز کردی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے فلم اور میکال ذوالفقار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ میکال ذوالفقار نے ماہرہ خان کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے پہلی بار ماہرہ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اورلکھا ’’جس سے آپ محبت کرتے ہیں وہ آپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرے تو کیا ہی بات ہے۔ بعد ازاں میکال نے ماہرہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا  آپ نے کہہ دیا ہے تو اب  میری فلم ہٹ ہوجائے گی آپ میری زندگی میں شامل دیگر اچھے لوگوں میں سے ایک ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں