وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے بارڈر پر لڑنے کا اعلان کردیا

2019 ,اگست 10



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے لائن آف کنٹرول پر جاکر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے حق کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کیلئے خون کا پہلا قطرہ میرا گرے گا۔وفاقی وزیر برائے امور کشمیر نے کہا کہ پورا ملک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑنے کو تیار ہے اور اگر ایسی صورتحال ہوئی تو لائن آف کنٹرول پر جاکر پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑوں گا۔

متعلقہ خبریں