بہن کی تعیناتی ، زرتاج گل کو مہنگی پر گئی کیونکہ۔۔۔

2019 ,جون 3



اسلام آباد (مانیٹرنگ رپورٹ) پروفیسر بہن کی نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی اور اس کی ایک کاپی سپیکر اسمبلی کے پاس بھی جمع کرادی۔ حنا پرویزبٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ زرتاج گل نے جھوٹ بولا کہ ان کی بہن میرٹ پر اترتی ہیں، زرتاج گل نے عہدے کا غلط استعمال کر کے حلف کی خلاف ورزی کی اور بہن کی تعیناتی کے لیے اثر ورسوخ استعمال کیا، اختیار ات کے ناجائز استعمال پر انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ جس نے جو غلطی کی ، اسے سزا ملنی چاہیے، کیا معافی مانگنے سے ختم ہوجاتی ہے؟ عمران خان میرٹ کی باتیں کرتے رہے، زرتاج گل نیشنل اسمبلی کی رکن ہیں اور حلف بھی لیا ہے۔

    متعلقہ خبریں