پاکستان اسٹاک ایکس چینج پورا ہفتہ مندی کی لپیٹ میں ، انڈیکس میں بڑی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

2019 ,مارچ 9



کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر بلند سطح کو چھو گیاتھا جس کی وجہ سے انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد گنوا بیٹھا سرمائے کا مجموعی حجم 80کھرب روپے سے کم ہو کر79 کھرب روپے کی کم سطح پر آگیا تفصیلات کے مطابق کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،پاک الیکٹرون ،پاک انٹر نیشنل بلک،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،حبیب بینک ،سوئی سدرن گیس ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،صدیق سنز ٹن ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،نشاط چونیاں ،لوٹے کیمیکل ،فوجی فوڈز لمیٹڈ ،بینک الحبیب ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،فوجی سیمنٹ ،ڈی جی کے سیمنٹ ،ورلڈ کال ٹیلی کام پاک سوزوکی ،ڈیسکون آکس چیم ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،میپل لیف اور ہنڈا اٹلس لمیٹڈ سر فہرست رہے ۔ملکی شیئرمارکیٹ گذشتہ ہفتے صرف پہلے دن مثبت رہی اور انڈیکس 210.73پوائنٹس بڑھ گیا مگر اس کے بعد کے دنوں میں مارکیٹ میں مندی نے ڈھیرے ڈال لئے اور4کاروبار ی دنوں میں انڈیکس 799.52پوائنٹس گھٹ گیا ۔اسٹاک ماہرین کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں نے سرمائے کے انخلاء کو ترجیح دی بلکہ نئی پوزیشن لینے سے بھی گریز کیا ماہرین اسٹاک کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکیج سے متعلق کوئی مثبت اطلاع موصول نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے محتاط طرز عمل اختیارکیا جسکے نتیجے میں کاروباری حجم کے اعدادوشمار رواں ماہ کے کم ترین سطح پر آگئے۔گذشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مندی کے بادل چھائے رہے اور اس دوران کے ایس ای100انڈیکس 588.79پوائنٹس کم ہو گیا جس سے انڈیکس 39539.02پوائنٹس سے کم ہو کر38950.23پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 441.65پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19022.02پوائنٹس سے کم ہو کر18580.37پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 28852.00پوائنٹس سے کم ہو کر28520.20پوائنٹس ہو گیا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس ایک موقع پر39955.28پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا

متعلقہ خبریں