کابل : مسجد میں خود کش حملہ: 8افراد ہلاک

2018 ,مارچ 10



کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک جبکہ22افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ افغان دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا، کابل کی مقامی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ22افراد زخمی ہوئے۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے واقعے کی تصدیق کردی ہے، ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ افغان پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ایک خود کش بمبار نے کابل میں واقع ایک مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے، افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یہ خودکش دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب کچھ روز قبل افغان صدر اشرف غنی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش بھی کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ دو مارچ اور گزشتہ ماہ 24 فروری کو افغانستان کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں سمیت 26 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

متعلقہ خبریں