سعودی شہزادی الجوہر بنت فیصل بن سعد السعود انتقال کر گئیں

ریاض ( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی شہزادی الجوہر بنتِ فیصل بن سعد السعود کا انتقال ہوگیا، انتقال کی خبر آتے ہی سعودی عرب میں حکومتی امور کی سرگرمیوں کو کینسل کر دیا گیا ہے۔ سعودی شاہی خاندان میں اس وقت سوگ کا سما ہے کیونکہ سعودی شہزادی الجوہر بنتِ فیصل بن سعد السعود کا انتقال کر گئیں ہیں۔ سعودی شاہی فیملی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی الجوہر بنتِ فیصل بن سعد السعود کا انتقال ہو گیا ہے جنکی نماز جنازہ امام ترکی بن عبداللہ مسجد ریاض میں ادا کی جائے گی ۔
آج بعد نماز عصر کے بعد ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں سعودی شہزادی الجوہر بنتِ فیصل بن سعد السعود ادا کر دی گئی جس میں سعودی شاہی خاندان کی اعلیٰ شخصیات ے شرکت کی، نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہزادی الجوہر بنت فیصل بن سعود کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کی جانب سے سعودی شہزادی کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے، متحدہ امارات کے حاکم خلیفہ شیخ زید النہیان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شہزادی الجوہر بنتِ فیصل بن سعد السعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں شیخ راشد المکتوم، ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح فوج کے سپریم کمانڈر کی جانب سے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے رابطہ کر کے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔