مجھے کیوں پیدا کیا ۔۔۔؟ ایک بچے نے اپنے والدین کو اتنی بڑی مصیبت میں ڈال دیا کہ بیچارے کانوں کو ہاتھ لگانے لگے
تحریر: فضل حسین اعوان
| شائع فروری 07, 2019 | 18:31 شام

ممبئیی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک شخص نے کہا ہے کہ اسے اس دنیا میں کیوں لایا گیا، وہ اس دنیا میں اپنی مرضی سے نہیں بلکہ اپنے والدین کی مرضی سے آیا ہے۔ اپنے اس موقف پر شہری نے اپنے والدین کو کورٹ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق ’رافیل سیمول‘ نامی 27سالہ بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ اس دنیا کاسب سے بڑا اور اہم مسئلہ ’افزائشِ پیدائش‘ ہے۔ جس سے بیشتر والدین بالکل لاتعلق نظر آتے ہیں اور بھگتنا اُن کی اولاد کو پڑتا ہے۔ رافیل سیمول نے اپنی یوٹ
یوب ویڈیوز کے ذریعےلوگوں تک یہ پیغام پہنچایا ہے کہ کوئی بھی فرد اپنے والدین کوقطعی جواب دہ نہیں ہے۔ اپنے بیان میں انہوں کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے وہ والدین بننے کی خواہش سےجتنا اجتناب برتیں، اُتنا بہتر ہے۔ رافیل سیمول کی والدہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بُک‘ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کے نظریے اور سوچ کا احترام کرتی ہیں لیکن رافیل کا یہ کہنا کہ اُسے ہم اس دنیا میں اس کی مرضی سے نہیں لائے، اِس کا جواز نہیں بنتا یہ صرف ایک مضحکہ خیز بات ہے۔ میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق رافیل سیمول کے والدین بذاتِ خود وکیل ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ اگر رافیل عدالت میں اپنا موقف ثابت کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہےتو وہ اپنے بیٹے سے معافی مانگنے کو تیار ہیں۔